‫‫کیٹیگری‬ :
06 October 2018 - 18:00
News ID: 436496
فونت
آیت الله جنتی:
خبرگان رھبر کونسل کے سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ یمن میں جنایت انسانی حقوق کے دعویداروں کی خاموشی کے زیر سایہ انجام پارہی ہے ، امریکا حقوق بشر سے دنیا کو آگاہ کئے جانے کا مطالبہ کیا ۔
آیت الله جنتی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، خبرگان رھبر کونسل کے سربراہ آیت ‌الله جنتی نے سعودی جنایتکاروں کی جانب سے یمن میں شادی کی تقریب پر ہونے والی بمب باری کی جانب اشارہ کیا اور کہا: یمن کی مظلوم ، بے دفاع اور بھوکھی عوام کے خلاف یہ جنایتیں ، انسانی حقوق کے دعویداروں کی خاموشی کے زیر سایہ انجام پارہی ہیں ۔

گارڈین کونسل کے جنرل سکریٹری نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ سعودی جنایتکاروں نے جان بوجھ کر شادی کی تقریب پر بمباری کی ہے اور انہیں خاک و خون میں غلطان کیا ہے کہا: یمنی عوام کی استقامت نے دشمن کو ذلیل و رسوا کرکے رکھ دیا کہ جو لائق تحسین ہے ۔

آیت ‌الله جنتی نے سن ۱۳۶۷ھجری شمسی مطابق ۱۹۸۸عیسوی میں ایرانی مسافر بردار طیارے پر امریکن فوج کے میزائل حملہ کی جانب اشارہ کیا اور کہا: شیطان بزرگ کی جنایتوں کو برملا کرکے دنیا کو امریکن حقوق بشر سے آگاہ کیا جائے ۔

انہوں نے مزید کہا: شام میں داعش کے مقابل استقامت کی مسلسل پیروزی لائق تحسین ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬